ْشہباز شریف کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،خالد محمود

جمعہ 18 اگست 2017 21:50

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) کسی کو خوش کرنے کے لیے شہر کے ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔شہباز شریف کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔معیار اور کرپشن کی شکایات کے لیے عدالتیں موجود ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ حسن ابدال ایک پر امن شہر ہے جس میں ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنے کے بجائے ایشوز پر بات کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاست میں تہذیب کا دامن نہ چھوڑا جائے ۔خالد محمود نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں عدالت کہہ چکی ہے کہ ان کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا اس لیے اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 30سالوں میں ضلع اٹک اور بلخصوص تحصیل حسن ادبال میں جتنے ترقیاتی کام مسلم لیگ(ن) نے کروائے ہیں اس کا مخالفین کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے ورکر اپنا حساب برابر کر کے میاں نواز شریف کے سپائیوں کو بھاری اکثیرت سے کامیاب کریں گے۔