عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بے لوث کاوشیں کرناہونگی،ہفتہ صحت میلہ میںمفت ٹسٹ اور ادویات کی فراہمی سے کئی افراد کو نئی زندگیاں ملیں گی

چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ کی بنیادی مرکز صحت خودہ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 21:50

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بے لوث کاوشیں کرنی چاہئیں،ہفتہ صحت میلہ احسن اقدام ہے جس کے ثمرات غریب عوام تک پہنچنے چاہئیں۔مریضوں کے مفت ٹسٹ اور ادویات کی فراہمی سے کئی افراد کو نئی زندگیاں ملیں گی۔ان خیالات کااظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ نے ہفتہ صحت میلے کے تیسرے روز مہمان خصوصی کی حیثیت سے بنیادی مرکز صحت خودہ کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر سعید اختر ، ڈاکٹر جمشید نیوٹریشن سپروائزر شفیق الرحمٰن خٹک ، سینٹری انسپکٹر جواد ، ملک عارف سلطان ،بہبود آبادی برہان کے ایف ڈبلیواے افتخار احمد ، شمیم انور ، محبوب الٰہی مغل ، جنرل کونسلر سعید اختر ، سرفراز احمد کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین میونسپل کمیٹی حسن ابدال ظہیر احمد کو نیوٹریشن سپر وائزر شفیق الرحمٰن خٹک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر سعید اختر نے صحت میلے کے بارے میں بریفنگ دی اور چیئرمین ظہیر احمد کو صحت میلے کو کا معائنہ کیا ۔

جبکہ ظہیر احمد نے صحت میلے میں اپنا معائنہ بھی کروایا ۔ چیئرمین ظہیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی صحت مرکز خودہ میں آکر مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ اس چھوٹے سے ہسپتال میں تمام سہولیات موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر سعید اختر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر ملک عبادت خان نے ہسپتالوں میں جو صحت کی سہولیات فراہم کی ہیں اور ہسپتالوںکی حالت کو بہتر بنایا جس کی وجہ سے آج اس چھوٹے سے ہسپتال میں بھی صحت کی تمام سہولیات میسر ہیں ۔

جس کا سہرا ان افسران کے سر جاتا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت خودہ میں صحت میلے میں تمام بیماریوں کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں ۔ خواتین اور بچوں کا خصوصی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔ غذائی قلت کے شکار بچوں کو طاقت کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے اہل علاقہ سے درخواست کی کہ محکمہ صحت کی طرف سے دئے گئی اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔