شمالی یورپی ملک فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد افراد زخمی

پولیس کی ٹویٹ کے ذریعے عوام کو شہر کے اس حصے میں نہ جانے کی ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)شمالی یورپی ملک فن لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاقو بردار شخص نے فن لینڈ کے مغربی شہر تٴْرکو میں لوگوں پر حملہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو پیر میں گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

فن لینڈ کے براڈکاسٹر ’وائی ایل ای‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہر کے وسطی علاقے میں کیے جانے والے اس حملے کے بعد گراؤنڈ پر کئی لوگوں کو زخمی حالت میں دیکھا گیا۔

پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے عوام کو شہر کے اس حصے میں نہ جانے کی ہدایت کی۔مقامی ٹیبلائید ’اِلٹا سنومًٹ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک مرد اور 5 خواتین زخمی ہوئیں۔