اقوام متحدہ کا مغربی افریقی ملک سیرالیون میں مزید نقصانات کا خدشہ

ملک میں سیلاب اور طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 409 سے تجاوز کرچکی ہے ،ْ رپورٹ

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) اقوام متحدہ نے مغربی افریقی ملک سیرالیون میں مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب اور طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 409 سے تجاوز کرچکی ہے۔اقوام متحدہ کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق سیرالیون کے دارالحکموت فری ٹاؤن میں طوفان اور سیلاب کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 409 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

سیرالیون میں ہلاکتوں کے بعد لاشوں کو دفنانے کا عمل شروع کیا گیا ،ْ ایک اندازے کے مطابق 600 افراد لاپتہ ہیں، کئی عمارتیں اب بھی سیلاب اور کیچڑ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔حکومت نے عوام کو محفوظ علاقے کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی جبکہ دارالحکومت کے پہاڑی علاقے میں بھی بڑا شگاف پڑ چکا ہے، سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ۔حکومت نے ہلاکتوں کے بعد تدفین کے لیے 600 گورکنوں کی خدمات حاصل کی ہیں جنھوں نے 2014 اور 2015 میں ملک میں ایبولا وائرس کے باعث ہونے والی ہزاروں ہلاکتوں کی تدفین کی تھی۔

متعلقہ عنوان :