امریکا کی سفید فام نسل پرست تنظیم کے اکائونٹس پر پابندی عائد

فیس بک نے سفید قوم پرست تحریک سے منسلک کم سے کم آٹھ صفحات کو ہٹا دیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء)نفرت انگیز تقاریر اور مواد کی اشاعت پر فیس بک نے امریکا کی سفید فام نسل پرست تنظیم کے اکائونٹس پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

فیس بک کے ترجمان روچیکا پودھراجا کے مطابق انتظامیہ نے سفید فام نسل پرست کارکن کریسٹوفر کینٹ ول کا فیس بک اور انسٹاگرام اکائونٹس پر پابندی ان کی جانب سے اشتعال انگیز اور نسلی نفرت پر اکسانے والے مواد نشر کرنے پر عائد کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق فیس بک نے سفید قوم پرست تحریک سے منسلک کم سے کم آٹھ صفحات کو ہٹا دیا ہے۔36 سالہ کینٹ ول نے اپنے آپ کو ایک سفید قوم پرست قرار دیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا فخریہ انداز میں اعلان کیا تھا۔