بھارت ،ْگائے کا گوشت رکھنے کا الزام ،7 مسلمانوں پرشدید تشدد ،ْپولیس متاثرہ افراد کو ہی گرفتار کرلیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) بھارتی ریاست بہار میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں 7مسلمانوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پولیس نے انتہا پسندوں کی بجائے متاثرہ افراد کو ہی گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

بہار کے گائوں دٴْمرامیں انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں پر تشدد کا واقعہ پیش آیاجہاں50 سے زائد انتہا پسندوں نے محمد شہاب الدین کے گھر پر دھاوا بولا اور گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں انہیںاور دیگر افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

انتہا پسندوں نے بھارت کے حق میں نعرے بازی بھی کی ،ْ پولیس کے پہنچنے پرمسلمانوں کوانتہا پسندوں سے چھڑایا گیا۔پولیس نے بھی انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے حملہ آوروں کی بجائے تشدد کانشانہ بننے والے 7افراد کو گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :