․اسپین ،ْ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت اور 100سے زائد زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات

دہشت گردوں کو ہم نے اپنے اتحاد سے شکست دے دی ہے ،ْ اسپین کے وزیراعظم ماریانو برے نے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیدی دنیا کو غیرمشروط طور پر دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد ہونا ہوگا ،ْ عالمی رہنمائوں کا رد عمل

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) اسپین میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت اور 100سے زائد زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اسپین کے وزیراعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔اسپین کے شہر بارسلونا میں گاڑی کے ذریعے دہشت گرد ی کے واقعے کو اسپین کے وزیراعظم ماریانو برے نے دہشت گردی کی کارروائی قراردیتے ہوئے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کو ہم نے اپنے اتحاد سے شکست دے دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسپین کو تحقیقات میں مدد کی پیش کش کی ہے ۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے واقعہ کو شرمناک قراردیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف اسپین کے ساتھ کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو غیرمشروط طور پر دہشت گرد عناصر کے خلاف متحد ہونا ہوگا ۔

فرانسیسی صدر اورجرمن وائس چانسلر نے بھی واقعے کے خلاف اسپین سے اظہار یکجہتی کے اعلان کیا ۔ترکی کے وزیرخارجہ نے حملے کوگھنائونا جرم قراردیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ۔فلسطینی صدر محمود عباس سے اسپین کے شاہی خاندان کے نام تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کے خاتمے پر زور دیا ہے ۔