اسپینش پولیس نے بارسلونا حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزیدایک شخص کو گرفتار کرلیا

گرفتاری کے بعد بارسلونا حملوں کے الزام میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4ہوگئی ہلاک ہونے والے 5افراد نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی ،ْترجمان

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

بارسلوانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) اسپینش پولیس نے بارسلونا حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں مزیدایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق اس گرفتاری کے بعد بارسلونا حملوں کے الزام میں گرفتار ملزمان کی تعداد 4ہوگئی۔ایمرجنسی سروس کے مطابق گزشتہ روز کیے گئے حملوں میں 14افرادہلاک اور 130 زخمی ہوئے تھے،حملے میں ہلاک افرادکی یادمیں لارمبلااسٹریٹ پر پھول رکھے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بارسلونا میں وین حملے کے بعد پولیس نے جنوبی علاقے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ،ْپولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 5افراد نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا جنوبی بارسلوناکے علاقے کیمبرلزمیں بھی پولیس نے آپریشن کیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں وین سیلوگوں کو کچلنے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ۔واضح رہے کہ دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے سوسیزائدافراد میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :