نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری 21اگست سے رخصت پر چلے جائیں گے

قمر زمان چوہدری کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے پاس قائم مقام چیئرمین کا چارج ہوگا

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری 21اگست سے رخصت پر چلے جائیں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین نیب ویانا میں ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

قمر زمان چوہدری کی عدم موجودگی میں ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کے پاس قائم مقام چیئرمین کا چارج ہوگا۔ذرائع کے مطابق امتیازتاجور کے خلاف بطورقائم مقام چیئرمین نادرا 60لاکھ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کیخلاف نیب کے ریفرنس دائر کرنے کی ڈیڈلائن 8ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :