پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی کا تھا ، ہے اور رہے گا ،ْآصف علی زر داری

آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا ،ْ کارکنان سے گفتگو

جمعہ 18 اگست 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی کا تھا ، ہے اور رہے گا۔ آئندہ انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا جیالا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں حلقہ این اے 120 کے عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پیپلزپارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن اور ثمینہ خالد گھرکی بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن اس بار نہ دھاندلی ہونے دیں گے اور نہ ہی انتخابات کے نتائج چوری کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کی تنظیم مکمل ہو چکی ہے، پارٹی کارکن متحرک ہیں اور کارکنوں کی جدوجہد اور محنت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ گلی محلوں میں جائیں اور ووٹروں کو بتائیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی میدان میں ہے۔ درایں اثناء مسلم لیگ(ن) کے رہنما تنویر زمان رندھاوا نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تنویر زمان رندھاوا نے کہا کہ اس ملک میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی واحد پارٹی ہے جو عوام کی سیاست کرتی ہے اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے تنویر نے تنویر زمان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش اور فیصل میر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :