وزیر داخلہ سندھ نے پیر آباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ جبکہ آئی جی سندھ نے قصبہ اسلامیہ کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) وزیر داخلہ سندھ نے پیر آباد میں پولیس اہلکار پر فائرنگ جبکہ آئی جی سندھ نے قصبہ اسلامیہ کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان نے کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس آپریشن کے دوران اہلکار پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور زخمی اہلکار کو بہترین طبی امداد پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی سندھ نے قصبہ اسلامیہ کالونی میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق قصبہ اسلامیہ کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :