رینجرز نے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں کرکے 3 بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) رینجرز نے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیاں کرکے 3 بدنام زمانہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد بخش ,بچل اور عبدالرحیم شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 4 ڈبل بیرل اور سنگل بیرل شارٹ گنیں برآمد کی گئیں جبکہ ایس ایم جیز،ایک ریپیٹر اور ایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 پستول اور مختلف اقسام کی570گولیاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :