الفلاح پولیس نے کارروائی کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) الفلاح پولیس نے کارروائی کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں توصیف، سلیمان اور جاوید اختر نامی تین ڈکیت جبکہ توقیر نامی منشیات برآمدگی کا ملزم شامل ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزموں سے تین غیر قانونی پسٹل اور چرس ملی ہے۔ ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ملزموں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :