لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کراچی کے علاقے لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے کلاکوٹ تھانے کی حدود جمن شاہ کے قریب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ اسی دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم اور قتل وغارت کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کی لاش کو قبضے میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :