لاڑکانہ شہر کے رہائشی پی ٹی سی ایل کے رٹائرڈ لائین مین شاہنواز سومرو کا مکان پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) لاڑکانہ شہر کے حسینی محلہ کے رہائشی پی ٹی سی ایل کے رٹائرڈ لائین مین شاہنواز سومرو نے مکان پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ میرے گھر پر بیوی کے بھائیوں عبدالغفار اور عبدالجبار سومرو نے گذشتہ کئی ماہ سے قبضہ کرکے مجھے جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں جن کے خلاف حد کے تھانہ حیدری پولیس کو شکایت بھی کی لیکن پولیس ان کے خلاف کاروائی نہیں کررہی جو ظلم اور زیادتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی رٹائرمنٹ کی رقم سے مکان تعمیر کروائی لیکن اب اس پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ کرکے مجھے بے گھر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گھر پر قبضہ ختم کرکے ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :