لاڑکانہ کے قریب گاؤں ماہوٹا کی مکین سیمہ چاچڑ کا شوہر اور دیور کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں ماہوٹا کی مکین سیمہ چاچڑ نے شوہر اور دیور کی جانب سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے اپنے والد منظور اور چچا زاد بھائی اقبال کے ہمراہ احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیمہ چاچڑ نے بتایا کہ 6 ماہ قبل میری شادی منٹھار چاچڑ سے ہوئی جس کے بعد میرے شوہر اور دیور نے مل کر جھیز کا سامان بیچ دیا ہے اور مجھے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشہ روز جھیز کا سامان واپس کروانے کو کہا تو میرے شوہر اور دیور نے جان سے مارنے کے ارادے سے زہریلی دوا پلوانے کی کوشش کی جہاں سے میں بھاگ کر اپنے والدین کے گھر پہنچی ہوں۔ سیمہ چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ شوہر اور دیور کے خلاف کاروائی کرکے تحفظ فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :