بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ریونیو کے حصول کے جو بھی ذرائع موجود ہیں ان کی وصولی کے لئے موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی، میئر کراچی وسیم اختر

ریونیو کی وصولی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ریونیو کے حصول کے جو بھی ذرائع موجود ہیں ان کی وصولی کے لئے موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی، ریونیو کی وصولی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کیمپ آفس میں ریکوری کے حصول کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، مشیر مالیات ریحان خان، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل شہاب انور، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے کہاکہ ریکوری کے حوالے سے جو معاملات تعطل کا شکار ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جائیں تاکہ التواء شدہ اور ترقیاتی کاموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جاسکے اور ریکوری بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کو مسائل کا سامنا ہے اور فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ریکوری میں جلد از جلد اضافہ کرنا ضروری ہے اگر اس طرف توجہ نہ دی گئی تو شہر میں ترقیاتی منصوبوں سمیت کوئی کام نہیں ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ ریونیو وصول کرنا جن محکموں کا کام انہیں انتہائی متحرک اور فعال نظر آنا چاہئے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر افسران اپنے ماتحت عملے کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور کے ایم سی کے ریونیو میں اضافے کے لئے نئے وسائل تلاش کریں اور اگر اس سلسلے میں کوئی تجاویز ان کے پاس ہوں تو وہ حکام بالا تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :