حکومت نے نصاب سے میجر عزیز بھٹی شہید کا مضمون کس کو خوش کرنے کیلئے نکالا اسکی تحقیقات ہونی چاہیے‘محمود الرشید

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

حکومت نے نصاب سے میجر عزیز بھٹی شہید کا مضمون کس کو خوش کرنے کیلئے نکالا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے درسی کتب سے تاریخ پاکستان اور اسلام سے متعلق مواد کے اخراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نصاب سے میجر عزیز بھٹی شہید کا مضمون کس کو خوش کرنے کیلئے نکالا اور کس کے ایما ء پر درسی کتب سے اسلام سے متعلق مواد کو نکالا گیا اسکی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی نوعیت کے اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے، دھرنا دینا پڑے یا اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ، ہر صورت درسی کتب میں تاریخ اور اسلام سے متعلق مواد کو دوبارہ شامل کرائیں گے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکمران پس پردہ توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف اس سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شریف برادران نے آئین میں ترمیم کی جو رٹ لگا رکھی ہے نصاب میں تبدیلی سے ان کی ذہنیت کی عکاسی ہوگئی ہے۔ شریف برادران کی جانب سے آرٹیکل 62اور 63 کے حوالے سے مطالبہ کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا ان کا اصل ٹار گٹ قانون توہین رسالت کا خاتمہ ہے ۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے نصاب سے میجر عزیز بھٹی شہید کا مضمون نکال کر ایک امریکی شخصیت کا مضمون شامل کردیا گیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :