Live Updates

انتخابی مہم کے دوران (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آ گئے

ایکدوسرے کیخلاف نعرے بازی، دھکم پیل اور گالی گلوچ کا آزادانہ استعمال کیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کے دوران (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آ گئے ،ایکدوسرے کیخلاف نعرے بازی، دھکم پیل اور گالی گلوچ کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی این اے 120 سے امیدوار ڈاکٹر یاسمین دیگر رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ راج گڑھ کی کی یونین کونسل 64 میں انتخابی مہم چلا رہی تھیں کہ اسی دوران موٹرسائیکلوں پر لیگی کارکن بھی نواز شریف کی فلیکسز اٹھائے وہاں پہنچ گئے ۔

لیگی کارکنوں کے بار بار وہاں سے گزرنے پر دونوں طرف سے شدید نعرے بازی شروع ہوگئی ہے اور بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی ۔اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے سے دھکم پیل کرتے ہوئے گالی گلوچ بھی کی ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران شاداب کالونی ٹمپل روڈ پر بھی دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :