کراچی پولیس نیب اور ایف آئی اے پر سبقت لے گئی

شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے بادشاہ منظور قادر کاکا کے فرنٹ مین کو گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) کراچی پولیس نیب اور ایف آئی اے پر سبقت لے گئی۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے گلشن اقبال میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے بادشاہ منظور قادر کاکا کے فرنٹ مین کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم امجد کریم انصاری مقامی بلڈر سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کررہا تھا۔ ملزم امجد کریم کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم بیوہ اور نادار رشتہ داروں کے اکائونٹس بھتہ وصولی کیلئے استعمال کرتا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ منظور قادر کاکا کینیڈا سے ہدایات دیتا ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کئی افسران کے نام اگل دیئے۔

متعلقہ عنوان :