سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا اور سیاست میں اتار چڑھائوآتے رہتے ہیں ، صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو

تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے جتنی قربانیاں پی پی پی نے دیں ہیں کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دیں

جمعہ 18 اگست 2017 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) سینئر صوبائی وزیراورپی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا اور سیاست میں اتار چڑھائوآتے رہتے ہیں جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے جتنی قربانیاں پی پی پی نے دیں ہیں کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں دیں انھوں نے کہا کہ پی پی پی کسی فرد یا محض جماعت نہیں بلکہ عوامی سمندر ہے جس میں کسی کے آنے اور جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ضیااور مشرف جیسے آمروں کا مقابلہ کیا اور مصائب جھلتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا اور آج بھی پی پی پی کی نوجوان قیادت چیرمین بلاول بھٹو زراری کی سربراہی میں جمہوریت کے فروغ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک اسد سکندر کے آبائی گا ں تھانہ احمد خان میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی پھپی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایم این اے فریال تالپور ، ایم پی اے اعجاز جھکرانی ، ایم پی اے گیا ن چند ایسرانی ،لال چند اکرانی ، ضلع جام شورو پی پی کے صدر سید آصف شاہ ، ملک قمر ، رئیس امان اللہ شاہانی کے علاوہ پی پی پی کے دیگر رہنما ں کارکنان اور معززین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ پی پی پی اور سندھی قوم کا یہ اصول ہے کہ وہ اپنوں یا غیروں کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑتے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک ہا س پہنچنے پر جو ہمارا استقبال ہوا ہے وہ باعث مسرت ہے اور لوگوں کا جم غفیر دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ملک خاندان سے عوام کا پیار اور محبت وہی پرانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے سندھ میں اقدار کے 9 سال مکمل کر لیے ہیں اور یہ سال انتخابات کا ہے اور پی پی پی پر لوگوں کا جو اعتماد ہے وہ آیندہ انتخابات میں بھی قائم رہے گا انشااللہ آیندہ انتخابات میں بھی برسر اقدار آئے گی ۔

نیب سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یہ ادارہ پی پی پی کے خلاف بنایا تھا جبکہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ اسمبلی کواختیار حاصل ہے کہ وہ خود اپنی قانون سازی کرے اور ہم نے جو احتساب کا قانون متعارف کروایا ہے وہ مکمل غیر جانبدار ہے انہوں نے کہا کہ سیاست میں چھوٹی چھوٹی سرزنش سے سیاسی کیریئر ختم ہو جاتاہے جیسا کہ نواز شریف کی سیاسی موت ہوچکی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی انتظامی بنیادوں پر اضلاع کی تقسیم ہوتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہی ہے اور آیندہ بھی کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :