پیپلز پارٹی گلگت نے دنیور سب ڈویزن کے عہداروں کا اعلان کر دیا ، حسین اکبر صدر،جمال الدین سیکریڑی جنرل منتخب ہوگئے

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کی قیادت نے دنیور سب ڈویزن کے عہداروں کا اعلان کر دیا اور نوتٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ،حسین اکبر کو صدر ،جمال الدین کو سیکریڑی جنرل،گلباز گولڈن کو سنئیر نائب صدر جب کہ سکندر علی کو سب ڈویزن دنیور کا سیکریڑی اطلاعات مقرر کیا گیا ، اس سلسلے میں دنیور میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق جنرل سیکریڑی و سابق مشیر جنگلات آفتاب حیدر، ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول ،سینر نائب صدر زوار فدا حسین ،جنرل سیکریڑی حسین علی رانا ۔

سیکریڑی اطلاعات میر باز کھیتران ایڈوکیٹ سمیت سلطان گولڈن و دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق جنرل سیکریڑی و سابق مشیر جنگلات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے دو سال کے عرصے میں صرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت کی سیکیموں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے کے سوائے کچھ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقبال نے الیکشن میں دنیور کے عوام سے جھوٹے وعدے کئے تھے کہ ترقیاتی کام میں دنیور کو نظرانداز کیا ہے ،مگر اقتدار میں آنے کے بعد ڈاکٹراقبال اب عوام کو بتایئں کہ اس نے دنیور کے عوام کے لیے کون سی سیکم رکھی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دنیور میں مڈل بوائز اور گرر سکول کو ہائی سکول کا درجہ اور دنیور میں ڈگری کالج کا قیام سمیت دنیور کے عوام کے لیے آر سی سی پل سمیت بارہ کروڑ کی واٹر سپلائی سیکم پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں ہوا۔ڈاکڑ اقبال نے ایک واٹر سکیم دی اس میں بھی عوام سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے جو کہ شرم کی بات ہے ۔2013-14 کی اے ڈی پی میں میرے دور کی سکیم جلال آباد سے عالم برج کے دوڑ اکا منصوبہ تھا جس کو ڈاکٹر اقبال نے کٹ کر اپنے گھر کے لئے دوڑبنایا جو کی قابل مزمت ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اقبال کو مناظرے کا چیلج کرتا ہو وہ بھی دو دفعہ ممبر منتخب ہوئے ہے اور میں بھی ۔انھوں نے حلقے میں کتنا کام کیا ہے اور میں نے کتنا ڈاکٹر اقبال اگر میرے ترقیاتی سکیموں کے آدھے بھی ثابت کر سکے تو میں سیاست کو خیر باد کہا کر گھر میں بیٹھ جائو گا ۔موجودہ حکومت نے دو سال کے عرصے میں وفاق سے ایک گریڈ ون کی پوسٹ بھی نہیں لایا ۔

دو سال کے عرصے میں پیپلز پارٹی کے 2013-14 میں لائے ہوئے چھ ہزار ملازمتیوں پر اپنے مند پسند افراد کو بھرتی کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے دھنالی کے زریعے حکومت بنائی جس کے لئے برجس طاہر اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوںکو بیوروکریسی نے استعمال کیا ۔ نگر کی غیور عوام نے ضمنی انتخابات میں ثابت کر دیا کہ آنے ولا وقت صرف پیپلز پارٹی کا ہے ۔

آنے والے انتخابات میں پارٹی جیالے کسی کو بھی دھندلی کرنے نہیں دینگے۔اس موقعے پر انھوں نے نومنتحب عہداروں کو مبادباد دی اور کہا کہ بہت جلد سب ڈویزن دنیور کے عہدارن پہلے اپنی کابینہ مکمل کرے جس میں سب ڈویزن کے تمام علاقوں کے پارٹی جیالوں کو زمہ داریاں دے اس کے بعد حلقے سمیت یونین سطح تک تنظیم نو کریں اور پارٹی کی تنظیم نو میں پارٹی کے کارکناں سے مشاورت کے بعد فیصلے کریں ۔

اس موقعے پر پی پی پی ضلع گلگت کے جنرل سیکریڑی حسین علی رانا نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں سب سے بڑا عہدہ کارکن کا ہوتا ہے اور ہم سب اس وقت کارکن ہے اور ہمارا لیڈر صرف ایک ہے پیپلز پارٹی عوامی اور شہداء کی جماعت ہے اور ہمارا جینا مرنا صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع گلگت کے سیکریڑی اطلاعات میر باز کھیتران ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے دلدل میں پھنس چکی ہے اور ان کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عوام سے کئے ہوئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی۔

تقریب کے آخر میں قرداد پیش کی گئی کو کہ حسب ذیل ہے سب ڈویزن دنیور کو ضلع کا درجہ دیا جائے ،مسلم لیگ ن کی حکومت حلقہ تین میں سابق حکومت کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے جس کو حلقے کی عوام مسترد کرتی ہے ، گندم کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے صوبائی حکومت حلقے کے عوام کے کوٹے میں اضافہ کریں ،سابق جنرل سیکریڑی آفتاب حیدر کو سی ای سی کا ممبر بنایا جائے،حلقہ تین سے تعلق رکھنے والے سابق صدر کراچی یونیورسٹی برکت علی کو پی وائی او گلگت بلتستان کا صدر مقرر کیا جائے ،آخر میں پی پی پی کے تمام کارکنوں نے چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو صدر پی پی پی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ اور ضلع گلگت کے صدر اقبال رسول کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :