سکردو،شاہین سپورٹس کلب کے چیئرمین احمد علی نے استعفیٰ دیدیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء)شاہین سپورٹس کلب کے چیئرمین احمد علی نے استعفیٰ دیدیا،استعفیٰ سر پرست اعلیٰ سید مہدی شاہ کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

سلام سے گفتگو کر تے ہوئے شاہین سپورٹس کلب کے چیئرمین احمد علی نے کہا کہ گزشتہ دنوں SCOکے آزادی کپ فائنل میں جو ناخوشگوار واقعات رونما ہو گئے وہ میرے لئے نا قابل برداشت ہے ۔کھیلوں کے ذریعے علاقے کے تشخص اور امن کو فروغ دینے کی بجائے بد امنی اور فساد پھیل جائے تو پھر کھیلوں کا مقصد فوت ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ میری قیادت میں دو ٹورنامنٹ میں ٹیم کی کارکردگی خراب رہی اس لئے مستعفیٰ ہو گیا ہوں اور سرپرست اعلیٰ سید مہدی شاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے ۔