فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے سے علاقے کا امن اور کلچر تباہ ہو گیا ہے ، علامہ شیخ محمد حسن جعفری

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء)امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے سے علاقے کا امن اور کلچر تباہ ہو گیا اور مہمانوں کے سامنے قوم شرمندہ ہو گئی ،جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ فٹ بال میچ کے دوران جھگڑے کے واقعے نے پورے بلتستان کے پُر امن چہرے اور کلچر کو مسخ کر کے تباہ کر دیا ہے جبکہ پوری قوم مہمانوں کے سامنے شرمندہ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور کھیلوں کے کلب اگر ماحول کو سنبھال نہیں سکتے تو ٹورنامنٹ پر پابندی عائد کردیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اور کھلاڑی کھیلوں کو روابط کو فروغ دینے کا ذریعہ بنائیں اور کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں کو بڑھاوا دیں اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں۔