سکردو، فلور ملیں موت کی سودا گر بن گئیں ،شہر میں مضر صحت آٹا کی سپلائی شروع کر دی گئی

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء)شہر کی فلور ملیں موت کی سودا گر بن گئیں ،شہر میں مضر صحت آٹا کی سپلائی شروع کر دی ،بد بو دار پانی کے بعد باسی آٹا نے شہریوں کو امراض میں مبتلا کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردوشہر کو آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملوں سے انتہائی باسی اور مضر صحت آٹا کی سپلائی شروع ہو گئی ہے جو سرکاری آٹا ڈیلروں کے ذریعے گھروں میں جارہی ہے ۔ادھر شہر میں گدلے اور بد بو دار پانی کے بعد سڑے ہوئے آٹا کے استعمال کے بعد شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ہسپتال میں مریضوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی ہے ۔