گلگت، سونیکوٹ الصباح ایریاء،نگرل ،کشروٹ،و دیگر مضافات کے مکین فاقوں پر مجبور،کئی گھروں میں روٹی کی خوشبوں تک ناپید ہوگئیں

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء)سونیکوٹ الصباح ایریاء،نگرل ،کشروٹ،و دیگر مضافات کے مکین فاقوں پر مجبور ہوگئے،کئی گھروں میں روٹی کی خوشبوں تک ناپید ہوگئی،ہفتوں تک کوٹے کا آٹا نہ ملنے کی وجہ سے سونیکوٹ الصباح چوک و دیگرسیل پوائنٹ سے استفادہ حاصل کرنے والے لوگ صبح ناشتے میںخالی چائے کے گھوٹ بھر کر خود کو تسلی دینے لگنے ہیں ،صاحب استطاعت تندور سے روٹی خریدتے ہیں مگر غریب کے بچے خالی چائے یا ابلے ہوئے چاول سے پیٹ کی آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں ،سونیکوٹ،نگرل،کشروٹ و دیگر مضافات کے مکینوں کااس صورتحال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الصباح چوک،نگرل،کشروٹ و دیگر مضافات پر واقع سیل پوائنٹ کوپہلے ہی آبادی کے تناسب سے آٹا فراہم نہیں ہو رہا ہے اور اوپر سے کئی کئی ہفتوں تک کوٹے کا آٹا بھی نہیں پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ فاقوں میں مبتلہ ہوگئے ہیں ،ان کا مذید کہنا تھا کہ سونیکوٹ ،نگرل ،کشروٹ کے ساتھ رواں رکھی جانے والی اس زیادتی کے پیچھے محکمہ خوراک کا ہاتھ ہے اگر ایسا نہیں ہے تو اس سیل پوائنٹ کیلئے مقرر کردہ آٹا کہاں جاتا ہے ،اگر محکمہ خوراک خواب خرگوش کے مزے میں ہے تو جاگ جائے اور نوٹس لے کہ کہیں سول سپلائی اور مل مالکان کی ملی بھگت سے ہمارے حصے کا آٹا من پسند سیل پوائنٹس تک تونہیں پہنچایا جاتا ہے یاپھر بلیک میں فروخت تو نہیں ہورہا ہے ،کئی بار سول سپلائی کے آفیسران کو اپنی شکایت پہنچانے کے باوجود ہماری پریشانی کا ازالہ نہیں کیا گیا ہے ایسے میں ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہیں کہ ہمارے حصے کے آٹے کا کوٹہ کہیں اور جارہا ہے لہٰذا ہم سول سپلائی کے آفیسران سے مایوس ہوکروزیر اعلیٰ ،وزیر خورک اور چیف سکریٹری سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کا جلد سے جلد نوٹس لیں اور سونیکوٹ الصباح چوک کے سیل پوائنٹ کیلئے مقرر کردہ آٹا مقررہ اوقات میں پہنچانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھا کر مکینوں کو فاقوں سے نجات دلائیں۔