غذر ،سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ، ہوٹلوں میں رش بڑھ گیا،ضلع کے بالائی علاقوں میں بڑی تعدادمیں سیاحوں نے ڈیرے ڈال لیئے

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء)غذر میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ضلع کے بالائی علاقوں میں بڑی تعدادمیں سیاحوں نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں اوریہاں کے صاف و شفاف پانیوں میں پائی جانے والی دنیا کی نایاب مچھلی ٹراوٹ کا شکار کرکے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں مختلف ممالک کے سیاح غذر آمد سے ہوٹلوں میں بھی رش شروع ہوگیاموسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی آمد جاری ہے تو دوسری طرف محکمہ سیاحت کی کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی ہے حکام عدم دلچسپی علاقے میں بنائے گئے 9ٹورسٹ ویوپوائنٹ لاوارث ہوگئے ہیںان عمارتوں کی تعمیر پر کروڑوں روپے خرچ ہوگئے تھے مگر مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے اب یہ ویوپوائنٹ کی عمارتیں بھوت بنگلوں کا منظر پیش کررہی ہے اور اس وقت صورت حال یہ کہ بعض ٹورسٹ ویوپوائنٹ کی عمارتوں کے شیشے اور لکڑی بھی چوری ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ گاہکوچ میں بنایا گیا ٹورسٹ ویو پوائنٹ کی عمارت میں اتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان ہو ا تھا اور اب یہ عمارت اثار قدمہ کا منظرپیش کر رہی ہے محکمہ سیاحت غذر علاقے میں سیاحت کی فروغ کے حوالے سے کوئی کردار نظر نہیں ارہا ملازمین صرف تنخواہوں کی حد تک محدور ہوکر رہ گئے ہیں عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے محکمہ سیاحت کے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ غذرمیں ایک طرف یہاں کی خستہ حال سڑکوں سے یہاں آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری طرف یہاں آنے والے سیاحوں کو محکمہ ٹوررزم کی عدم تعاون سے بھی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔