غذر ، بالائی علاقوں میں اشیاء خوردنی ہوشربا قیمتوں اضافہ ، عوام کوپریشانی کا سامانہ

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) غذر کے بالائی علاقوں میں ایک طرف اشیاء خوردنی ہوشربا قیمتوں نے عوام کو پریشان کیا ہے تودوسری طرف غذر انتظامیہ کی نااہلی اور لاپروہی کی وجہ سے ضلع بھر بلیک میں پٹرول اور ڈیذل فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی غذر کی چاروں تحصیلوں میں پٹرول اور ڈیذل بلیک میں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے انتظامیہ کی خاموشی سے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اور لوٹ مار کرنے والوں کو کوئی لگام دینے والا نہیں غذر کی تحصیل پونیال اور اشکومن کے درجنوں دکانوں میں پڑول اور ڈیذل کھلے عام فروخت ہورہا ہے اور دکانداروں کے لئے یہ ایک منافع بخش کاروبار بن گیا ہے غذر ایک ایسا ڈسٹرکٹ ہے جہاں نہ تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے لوگوں کو فائدہ ملا اور نہ ہی گیس میں کوئی ریلف دی گئی غذر کے بالائی علاقوں میں گیس اب بھی دو سو دس روپے کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی جبکہ غذر کی چاروں تحصیلوں میں پٹرول پیمپوں میں پٹرول اور ڈیذل کا اتنا سٹاک نہیں ہے جتنا سٹاک بلیک میں کاروبار کرنے والے افراد نے کیا ہے اور وہاں پے کھلے عام پٹرول ایک نوے اور ڈیذل ایک سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے مگر غذر کی انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اور لوٹ مار کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،،،