شاہراہ بابوسر ناراں پر رضاکاروں کی خدمات قابل تحسین ہے، یہ خدمات ہمیشہ یاد یادرکھی جائیگی، ایس پی دیامر محمد اجمل

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) ایس پی دیامر محمد اجمل نے کہا ہے کہ شاہراہ بابوسر ناراں پر رضاکاروں کی خدمات قابل تحسین ہے۔رضاکاروں نے جس تندہی اور محنت سے شاہراہ پر خدمات سر انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد یادرکھی جائیگی۔ جمعہ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی آفس دیامر میں رضاکاروں کے لئے نقد پرائیز دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں مزید رضاکاروں کیمسا ئل کو فلفور حل کرانے کی یقین دیہانی کراتے ہوئے کہا کہ انکو جہاں جہاں ٹینٹ کا ضرورت ہے وہاں پر ٹینٹ کا انتظام کردیاجائے گا اور مناسب وردی کی فراہمی تک انکو کارڈ ایشوکر دیا جائے گا اور ساتھ ہی انہوں نے انکامعاوضہ بھی بر وقت ادا کرنے کا بھی یقین دلا یا۔ اس دورا ن ایس پی دیامر نے رضاکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس روڈ پر آنے والے تمام مسافروں سیاحوں کو بہتر سکیورٹی فراہم فراہم کرنیکے لیئے ہر جوان اپنا بیٹ ہمہ وقت الرٹ رہیتاکہ کو ئی نا خوشگوار واقع پیش نہ ہو۔اورعلاقیمیں پر امن سیاحتی ماحول ملے لوگوں کو روز گار کا موقع میسر ہو اور علاقہ مزید ترقی ترقی کرے۔