شاہراہ قراقرم پر نگر کی حدود میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیا جائے ، کے کے ایچ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی رپورٹ سی پی او ارسال کی جائے،

آئی ی پولیس گلگت بلتستان صابر احمد ایس ایس پی نگر کی نگرانی گرینڈ آپریشن ، 100 بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانیوالوں کا چالان 10 مختلف گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے دیئے گئے

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم پر نگر کی حدود میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور کے کے ایچ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی رپورٹ سی پی او ارسال کی جائے۔وہ بروز جمعہ ضلع نگر کے ایس ایس پی میر طفیل سے ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔

ان ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی نگر کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرد یا گیا ،نگر کی حدود میں کے کے ایچ پر ناکے لگا کر پولیس نے ہلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں اور گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف ایکشن شروع کیا.اس دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے شاہراہ قراقرم پر تیز رفتاری پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے .ایس ایس پی میر طفیل نے ضلع کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اس آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

میر طفیل کے مطابق آپریشن آئندہ کئی روز تک جاری رہے گا.آخری اطلاعات کے مطابق اس آپریشن میں 100 بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کا چالان کیا گیا ہے اور 10 مختلف گاڑیوں کے کالے شیشے اتارے گئے۔

متعلقہ عنوان :