رہنماء پی پی پی حاجی محمد گلزار اعوان ،پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی دبنگ انٹری دیدیا

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق ڈپٹی سیکرٹری پبلک ریلیشنز حاجی محمد گلزار اعوان نے لاہور میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی دبنگ انٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی کی شہید قیادت کے ویژن کو چھاتا دیکھ کر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں ․ پنجاب کے عوام پی پی پی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقید المثال استقبال کریں گے کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ میگا ترقیاتی کرپشن اور نیا پاکستان بنانے کے دعویدار وں کے مقابل بھٹو اور بی بی شہید کا ویژن ہی اصل میں پاکستان اور عوام کے مسائل کا حل ہے ․ انہوں نے یہ بات پیپلز سیکریٹریٹ امن ہائوس پشاور روڈ راولپنڈی کینٹ میں کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ․ انہوں نے کہا کہ لاہور میں اپنے خطاب کے دوران پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے زمینی حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں ․ امام سیاست آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے کونے کونے میں اپنے شاندار ماضی کے ساتھ جڑ رہی ہے اور اگلے الیکشن میں ہماری جماعت ملک کی واحد اکثریتی جماعت کے طور پر جیتے گی ۔