رینجرز نے اندرون سندھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

جمعہ 18 اگست 2017 21:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اندورن سندھ کے علاقوں رضی ڈیرو، گوٹھ ہاشم گوپانگ اور گرد نواح میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان احمد بخش، بچل اور عبد الرحیم کو گرفتار کیا۔ جو علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سندھ رینجرز ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے جن میں 4 عدد شارگ گن (ڈبل بیرل)، ایک عدد شاٹ گن(سنگل بیرل)، ایک عدد ریپیٹر بمعہ دو عدد میگزین، ایک عدد پمپ ایکشن، دو عدد ایس ایم جیز بمعہ 9 میگزین، 3 عدد 30 بور پستول، ایک عدد ہینڈ گرینیڈ اور 570 مختلف قسم کے راؤنڈ شامل ہیں۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :