آفتاب شیرپائوکاپشاورمیں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ پراظہارتشویش

جمعہ 18 اگست 2017 21:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے پشاور اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس کے فوری تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پشاور کے متعدد علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت اس ضمن میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پشاور کے تمام طبی مراکز میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں بھجوا کر لوگوں کو اس حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ پشاور اور اس کے دیہی علاقوں میںڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں دو دن میں بے تحاشہ اضافہ لمحہ فکریہ ہے اور اس تشویشناک مسئلہ سے نمٹنے کیلئے صوبائی اور مرکزی حکومت آگے بڑھ کر ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے ۔

متعلقہ عنوان :