کوئٹہ، نام نہاد جمہوری حکومت میں بلوچ عوام کے ساتھ آمرانہ پالیسیوں کا دور دورہ ہے، راہنماء بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 18 اگست 2017 21:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کر دہ بیا ن میں گزشتہ دنوں کلی غریب آباد لوڑ کاریز وملحقہ علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بلا جواز نہتے بے گناہ بلوچوں کے گھروں پر چھاپے ، چادر اور چادیواری کی تقدس کی پامالی کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ آج کے اس نام نہاد جمہوری دور حکومت میںبھی بلوچ عوام کے ساتھ آمرانہ پالیسیوں کا دور دورہ ہے جو اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ حکمرانوں کو یہاں کے عوام کی بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے کوئی سروکار نہیں ہے وہ مختلف واقعات کو جوا ز بنا کر کوئٹہ شہر میں کسی بھی کونے میں ہونیوالے واقعات کی رد عمل اور پاداش میں کوئٹہ کے قدیم ترین علاقہ سریاب کے بلوچوں کی گھروں کو رات کے اندھیرے میں چھاپوں سے دریغ نہیں کر تے ہیں جو کہ یہ اقدام آئین اور قانون کی اجازت نہیں دیتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومت میں شامل جماعتیں کوئٹہ کے سریاب علاقے بلوچوں کو کے گھروں پر چھاپوں میں برابر کے شریک ہیں گزشتہ دنوں حکومت میں جماعتوں کی جانب ایسے بیانات عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ایک طرف حکومت میں شامل جماعتیں مراعات ، مفادات اور اقتدار کے مزے لے رہے ہیں تو دوسرے طرف وہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کر نے کے لئے چھاپوں کی مذمت کر تے ہیں جو کہ انہی کی دور حکمرانی میں بلوچستانی عوام مظالم اور نا انصافیوں کا سامنا کر تے چلے آرہے ہیں ایسے جماعتیں یہاں کے عوام کی گرفت کسی بھی صورت میں بچ پائیں گے بیان میں کہا گیا کہ بلا جواز غریب ، نہتے بلوچوں کے گھروں پر بلا جواز چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے بیان میں کہا گیا کہ بی این پی نے ہر فورم پر ہمیشہ عوام کے ساتھ جاری رواں رکھے گئے ناروا پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات کی سیاسی اور جمہوری انداز میںآواز بلند کیا اور پارٹی نے ہمیشہ جلسے ، جلوس اور مظاہروں کی صورت میں عوام کے ساتھ ناروا سلوک پالیسیوں کا آواز بلند کی اور عوام کو کبھی بھی حکمرانوں کی جاری ناانصافیوں کے سامنے کبھی بھی تن وتنہا نہیں چھوڑا اور ہمیشہ عوام کی بنیادی حقوق ، چادر چاردیواری کے تحفظ سر اور مال کی تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا جس کے گواہ یہاں کے باشعور عوام ہے جو پارٹی کی پالیسیوں اور جدوجہد وقربانی کو قدر واحترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :