پنجگور، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے واٹر سپلائی کی غیر فعالی ،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

جمعہ 18 اگست 2017 21:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پنجگور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے واٹر سپلائی کی غیر فعالی کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ،بعض علاقے میں 1980کے لگ بھگ لگائے گئے واٹرسپلائی سسٹم کے تمام زیر زمین بچھائی گئی پائپ لائن مختلف گلیوں روڑوں اور تعمیرات کی زد میں آکر مکمل ناکار ہ ہوچکے ہیں گزشتہ کئی سالوں سے انکی مرمت نہ ہوسکی ہے جس کی وجہ سے واٹر سپلائی کا نظام مکمل تباہ ہوکے رہ گئی ہے ،رہی کسر قدرتی رحمت بارش کے نہ ہونے نے عوام پر نکال دی ہے کئی سال بارش نہ ہونے کی وجہ سے تمام کاریزات ،گھریلو کنواں خشک ہوچکے ہیں لوگ پینے کے صاف پانی کے محتاج ہوگئے ہیں ، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجگور میں محکمہ پی ایچ ای کے گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ پائپ لائنوں کی مرمت کو یقینی بنا کر ادارے کو فعال کرکے عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :