تمام تر عدالتی و صوبائی حکومت کی اعلانات حکامات کے باوجود بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ایرئلز بحال نہ ہوسکی ،پنجگور لیڈی ہیلتھ ورکر ز

جمعہ 18 اگست 2017 21:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء)پنجگور لیڈی ہیلتھ ورکر ز نے کہاہے کہ گزشتہ سال 2012سے لیکر موجودہ سال 2017میں تمام تر عدالتی و صوبائی حکومت کی اعلانات حکامات کے باوجود بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ایرئلز بحال نہ ہوسکی صوبائی وزیر صحت نے پنجگور کونسل ہال میں ایک پروگرام میں باقائدہ اعلان کیا تھا کہ 2017میں انہیں بحال کیا جائیگا لیکن تاحال انکی اعلان صرف اخباری اعلانات تک محدود رہی ،ہم سمجھتے ہیں کہ صوبائی حکومت ملازمیں بلخصوص ہیلتھ ورکرز کے ایرئلز کے مسلے کو کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے گزشتہ چھ سال ہونے کو ہے لیکن حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ہیلتھ ورکرز کا ایرئلز کا مسلہ ردی کی ٹوکری ہے انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکریٹری ،سیکریٹری ہیلتھ ،چیف جسٹس بلوچستان ،چیف جسٹس سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔