چاغی،تفتان میںکھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق چار زخمی

جمعہ 18 اگست 2017 21:01

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) تفتان میں اسکریپ سے ملا کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق چار زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق تفتان کلی اسٹیشن میں کھلو نا نما بم پھٹنے سے ایک بچہ جان بحق چار زخمی ہوگئے کھلونا نما بم اسکریپ سے ملا تھا انجانے میں بچے کھلونا سمجھ کر کھیل رہے کہ پھٹ گیا جسکی سبب جنید آحمد جان بحق ہوگیا جبکہ چار بچے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انھیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء ہسپتال زرائع کے مطابق دالبندین فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے چاقووں سے وار کر کے محمد اشرف نامی شخص کو شدید زخمی کر دیا گیا جسے دالبندین ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ابتدائی طبی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :