ہمارا مشن دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا ہے، احسن اقبال

نیکٹا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں اور اداروں کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی اپنائے، وزیر داخلہ کی ہدایت

جمعہ 18 اگست 2017 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا مشن دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا ہے، دہشتگردی کا خاتمہ معیشت کیلئے ناگزیر ہے، نیکٹا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے تمام صوبوں اور اداروں کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی اپنائے، جمعہ کے روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نیکنا کا دروہ کیا، وزیر داخلہ کو ڈی جی ٹی نیکٹا نے انسداد دہشتگردی اقدامات سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نیکٹا کو مزید فعال کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی، نیکٹا نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد یقینی بنائے، نیکٹا کو تمام صوبوں اور اداروں کیس اتھ ملکر مربوط حکمت عملی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو انتہاپسندی سے بچانے کیلئے ٹھوس بیانیے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن دہشتگردی کے خلاف جنگ جتنا ہے دہشتگردی کا خاتمہ معشیت کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :