پی ایل اے کمانڈر عین الدین نے 22 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

جمعہ 18 اگست 2017 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پی ایل اے کمانڈر عین الدین نے 22 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے‘ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان میں پی ایل اے کے فراری کمانڈر عین الدین نے اپنے 22 ساتھیوں سمیت پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے‘ اس حوالے سے ایف سی ہیڈ کوارٹر مدد گار کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر سول و عسکری قیادت نے شرکت کی تقریب میں فراری کمانڈر عین الدین اور اس کے بائیس ساتھیوں نے ہتھیار ڈالے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس قسم کی تقاریب منعقد ہوتی رہی ہیں جن میں سینکڑوں فراریوں نے ہتھیار ڈالے اور قومی دھارے میں شامل ہوئے۔ رواں سال جنوری میں فراری کمانڈر بلخ شیر بادینی نے بھی ہتھیار ڈالے تھے۔