لاہور شہر کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 18 اگست 2017 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکمران اپنے اقتدار کی جنگ میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور مسائل بھول چکے ہیں اورحکمرانوں کے پیرس میں اورنج لائن ٹرین کا مہنگا پروجیکٹ بن رہے ہے جبکہ عوام ہسپتالوں میں ادویات کیلئے ترس رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غریب عوام کے ساتھ ناانصافیوں نے انہیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت شہر میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بے دریغ عوامی پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہے جبکہ شہر کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے ہرچوتھا اور پانچواں شخص یرقان کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہو چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی زندگی کی ضروریات حکومت کی ذمہ داری ہوتی مگر بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر وہ سب کچھ کر رہے ہیں جبکہ عوام کی پریشانیوں اور مسائل سے اُنہیں کوئی سرورکار نہیں ۔

متعلقہ عنوان :