میونسپل کمیٹی چیئرمین کے خلاف فوری کاروائی کر کے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،سلطان خاصخیلی

جمعہ 18 اگست 2017 20:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ٹنڈو آدم کے رہائشی و سماجی رہنما سلطان خاصخیلی ،غلام محمد راجپوت اور رانا فرقان نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ چیئرمین کے خلاف فوری کاروائی کر کے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹنڈوآدم کے نوجوانوں نے یوم آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرنے اور اہل وطن کو مبارکباد کے حوالے شہر کے مختلف چوراہوں اور شاہراہوں پر پینا فلیکس آویزاں کئے تھے جنہیں میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے چیئرمین مسرور غوری نے اتروادیئے اور ان کی جگہوں پر اپنے بینرز لگوادیئے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی دل آزاری ہوئی ،انہوں نے مزید کہاکہ اس حوالے سے جب ہم مقدمہ درج کرانے کیلئے سٹی تھانہ پہنچے توپولیس نے چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا جبکہ چیئرمین مسرور غوری نے نوجوانوں کی دل جوئی کرنے کے بجائے اپنے اس اقدام کو درست قرار دیا جس کی شہر کے سیاسی وسماجی حلقوں نے بھی مذمت کی ہے ،انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ معاملے کا از خود نوٹس لیکر چیئرمین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :