کارکنان طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے اور طلباء یونین کی بحالی کیلئے جدو جہد کو تیز کریں ،ساحر آزاد پلیجو

عوامی طبقات کے ساتھ ملکر اپنی انقلابی جدو جہد کو جاری رکھیں گے ، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 20:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) نیشنل اسٹو ڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر ساحر آزاد پلیجو اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک بھر میں کام کرنے والے کارکنان سے کہا ہے کہ وہ طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے اور طلباء یونین کی بحالی کیلئے جدو جہد کو تیز کریں ،رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈاکٹر رشید حسن خان کے انقلابی مشن ،فلسفے اور تنظیم کا بھر پور دفاع کرتے ہوئے پاکستان کے کروڑوں محنت کشوں ،مزدوروں ،کسانوں اور پسے ہوئے عوامی طبقات کے ساتھ ملکر اپنی انقلابی جدو جہد کو جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ آئندہ مذکورہ تینوں کارکنان کی جانب سے کسی بھی قسم کے سیاسی بیان اور سرگرمیوں کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہو گا ، رہنمائو ں نے تمام پارٹی کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ نیشنل اسٹو ڈنٹس فیڈریشن کی تاریخ مسلسل جدو جہداور تنظیمی ڈسپلین کی تاریخ ہے اور اس سے قبل بھی کئی ریاستی ایجنٹ اور سازشی عناصر این ایس ایف کی صفوں میں انتشار پید اکرنے کی کوشش کر چکے ہیں لیکن آج ایسے غداروں کا پاکستان کی انقلابی سیاسی تاریخ میں نام بھی نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :