ووٹرز میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے ضلعی سطح پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے ,ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز علی

مقصد ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کر نا ،لوگوں کی انتخابی سرگرمی میں شمولیت کو یقینی بنا نا ، ٹرن آئوٹ کو بڑھانا ہے، پریس کانفرنس

جمعہ 18 اگست 2017 20:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیدرآباد امتیاز علی کلہوڑو حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان کے احکامات کے تحت ووٹرز میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے ضلعی سطح پر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے اور اس حوالے سے حیدرآباد ضلع میں بھی ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کا مقصد ووٹرز میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کر نا ،لوگوں کی انتخابی سرگرمی میں شمولیت کو یقینی بنا نا اور آنے والے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد اور ٹرن آئوٹ کو بڑھانا ہے ، کہاکہ حیدرآباد ضلع میں الیکشن ایجوکیشن کمیٹی کو 2016ء میں فعال کیا گیا تھا اور ابتک کئی اسکولوں و کالجوں میں 11سے زائد آگاہی پروگرام کا انعقاد کر چکے ہیں ،انہوں نے بتایاکہ حیدرآباد ضلع میں سال 2015ء کے دوران رجسٹرڈووٹرز کی کل تعداد 9لاکھ 70ہزار 885تھی جو کہ 2016ء میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی اور ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کی کاوشوں کے نتیجے میں بڑھ کر اب 2017ء میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9لاکھ 89ہزار438ہوچکی ہے ،انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایسے علاقوں کی نشاندھی کی ہے جہاں مردوں کے مقابلے میں خواتین ووٹرز کی تعداد کم ہے اس لئے ہم سول سوسائٹی اور این جی اوز کے ساتھ ملکر ان علاقوں میں کام کر رہے ہیں تاکہ خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوسکے ،انہوں نے سرکاری اداروں،اسکول و کالجز انتظامیہ ،سول سو سائٹی اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس جمہوری اور آگاہی مہم میں ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ لوگ انتخابی سرگرمیوںاور ووٹ کی اہمیت سے روشناس ہوسکیں اور اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ شہاب الدین میمن ،سلمیٰ میمن، فضل خان چانڈیو بھی موجو دتھے۔

متعلقہ عنوان :