اب نہ تو پارلیمنٹ نہ جمہوریت بلکہ خطرہ صرف نواز شریف کو ہے،پی پی پی رہنما

جمعہ 18 اگست 2017 20:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) اب نہ تو پارلیمنٹ نہ جمہوریت بلکہ خطرہ صرف نواز شریف کو ہے جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا معاہدہ میثاق جمہوریت موجودہ حکومت کی خود غرضانہ پالیسوں کی وجہ سے ٹوٹا۔ نواز شریف اپنی عقلمندی سے آج کا دن دیکھ رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما وں انجینئر راجہ محمد طارق،انجینئر حافظ سرفراز احمد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب نہ تو پارلیمنٹ نہ جمہوریت بلکہ خطرہ صرف نواز شریف کو ہے یا پارلیمنٹ کو خطرہ تھا تو پیپلز پارٹی سسٹم کو بچانے کیلئے آئی،اب خطرہ صرف نواز شریف خاندان کو ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں،بلکہ ایک جماعت میں بحران ہے نواز شریف کو نااہل کرنے سے قبل ججز نے ان کو ثبوت پیش کرنے کا وقت دیا،اب شریف خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں نواز شریف مجرم ہیں ان کا ساتھ نہیں دیںگے۔