پشاور، تعلیم کا شعبہ ہمارے حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ,صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان
ہماری حکومت نے تعلیمی بجٹ کو 63 ارب روپے سے بڑھا کر 137 ارب کردیا ہے،تقریب سے خطاب
جمعہ 18 اگست 2017 20:35
(جاری ہے)
تقریب سے اعلیٰ تعلیم کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبید مایار ایم پی اے اور کالج کے پرنسپل پروفیسر خالد خان خٹک نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر کامرس ایجوکیشن اور منیجمنٹ سائنسز کے صوبائی ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد ندیم اور سابق ڈی جی پروفیسر محمد شکیل اور صوبے کے مختلف کامرس کالجز کے پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے ۔وزیر تعلیم نے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کالج کے طالب علم عباس شاہد کو موٹر سائیکل اور شیلڈ، ایم کام میں عبدالولی خان یونیورسٹی ٹاپ کرنے والے طالب علم محمد ذیشان اور بی کام ٹاپ کرنے والے ابو ہازم کو لیپ ٹاپس اور شیلڈزجبکہ وسیم اکرم ، مجاہد خان اور سلمان خان کو بورڈ میں باالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کے حصول پر نقد انعامات اور شیلڈز دیئے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے قلیل عرصے میں گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز نمبر 2 مردان کی بہترین کارکردگی پر کالج کے پرنسپل اور فیکلٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرز پر کالجز میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے بجٹ میں خطیر انعامی رقم رکھی جائے گی تاکہ سرکاری سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کے تعلیمی اخراجات ان کے والدین پر بوجھ نہ بنیں ۔ عاطف خان نے کہا کہ ہم نے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر 21ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہے جبکہ امسال اس مد میں مزید9 ارب مختص کیے گئے ہیں۔عاطف خان نے کالج کے لیے بس ،ہائی ایس وین کی فراہمی اور مسجد کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی ۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.