پشاور،حکومت نے ایسے دورس اقدامات اٹھائے ہیں جنکی بدولت عوام کے مسائل حل ہونے میں بڑی مدد ملی ہی,عارف یوسف

رائٹ ٹو انفارمیشن اور رائٹ ٹو سروسز جیسے قانونی اقدامات سے بدعنوانی کا بھی خاتمہ ہوا ہے،تقاریب سے خطاب

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون و پارلیمانی امور عارف یوسف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق صوبے میں ایسے دورس اقدامات اٹھائے ہیں جنکی بدولت عوام کے مسائل حل ہونے میں بڑی مدد ملی ہے اور رائٹ ٹو انفارمیشن اور رائٹ ٹو سروسز جیسے قانونی اقدامات سے بدعنوانی کا بھی خاتمہ ہوا ہے۔

ان خیالات ا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت PK-4 میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران معذزین علاقہ، متعلقہ سرکاری افسران، بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عارف یوسف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت کا ایک جذبہ اور نظریہ رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پارٹی ملک میں مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں کیونکہ پی ٹی آئی نے لوٹیرے حکمرانوں کی بدعنوانیوں کے خلاف جو مہم چلائی ہے اس سے عوام کے نہ صرف حوصلے بلند ہوئے ہیں بلکہ ایک نیا شعور اور ولولہ رونما ہوا ہے اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں اور سیاست دانوں کو یک دفعہ پھر شکست سے دو چار کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ باہمی اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کرتے ہوئے قوم و ملک کی ترقی کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔خطبہ استقبالیہ میں* پیش کردہ مسائل کے جواب میں عارف یوسف نے کہا کہ انہوں نے اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں شروع کی ہیں جن میں سے کئی ایک پر عنقریب کا م شروع ہو جائے گا اور ان کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی رونما ہوگی۔

متعلقہ عنوان :