پشاور ،کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے درہ آدم خیل سے موٹر کار کے زریعے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسلحہ سمگلر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کو مخبر کے زریعے اطلاع ملی تھی کہ آ ج کسی بھی وقت بھاری تعداد میں اسلحہ پشاور کے راستہ سمگل کیا جائیگا اس اطلاع پر سی سی پی اونے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نگرانی میں پشاورکے داخلی و خارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگاد ی گئیں ایس پی صدر سرکل شوکت خان کی قیادت میں ڈی ایس پی صدر سر کل رحمت اللہ خان ،ْ ایس ایچ او متنی حاجی ابراہیم ،ْ ایس آئی مشتاق خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے ارباب ٹاپو چیک پوسٹ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے درہ آدم خیل کی جانب سے آنیوالی موٹر کار نمبر RIB-658 کو روک کر تلاشی لینے پر موٹر کار سے تین کلاشنکوف ،ْ تین پستول 30 بور اوردس ہزار کارتوس برآمد کر لیے پولیس کے گاڑی میں سوار اسلحہ سمگلر عبیداللہ ولد زرولی سکنہ درہ آدم خیل کو گرفتار کر کے مقدمہ د رج کرلیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :