تمبو،محکمہ ایجوکیشنیونیسیف کے تعاون سے تعلیمی اداروں کی بہتری اور اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم آراستہ کرانے کے لئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلایاجارہا ہے

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) محکمہ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام ویونیسیف نصیرآباد کے کورڈنینٹر مولابخش جمالی نے کہا ہے محکمہ ایجوکیشن اور یونیسیف کے تعاون سے نصیرآباد میں تعلیمی اداروں کی بہتری اور اسکولوں کے باہر بچوں کو تعلیم جیسی زیورسے آراستہ کرانے کے لئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلایاجارہا ہے ضلع بھر میں 45اے ایل پی سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں جہاں پر 8سی14سال کے عمر کے بچوں کو داخلہ کرکے تعلیم فراہم کیاجارہا ہے اے ایل پی سینٹروں کے ذریعے ناخواندگی کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم جاری ہے اور اس سینٹرزکے ذریعے 2600سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جنھیں کتابیں کاپیاں اوردیگرسامان بھی مفت فراہم کیاگیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کوارڈینیٹر عبدالجبار سومرو ،رسول بخش کھوسہ،بازید خان ،لیاقت علی ڈومکی ،سید حزب اللہ شاہ ،عمران خالد ،علی عباس عمرانی ،اور زہرہ بلوچ بھی موجود تھے مولابخش جمالی نے کہا کہ خستہ حال سرکاری اسکولوں کی مرمت کے لئے بھی اقدامات کیئے گئے ہیں گزشتہ برس 50سے زائد اسکولوں کو مرمت کرکے فنگشنل کردیا گیا ہے جبکہ سال رواں میں بھی 29اسکولز کا کام جاری ہے سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کے لئے بھی ٹیمیں کام کررہی ہیں اورکلیسٹر پروگرام کے تحت اسکولوں کو معیاری سامان فراہم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے ہائی اسکولوں میں جدید کمپوٹرائز سسٹم لگا کرتمام ڈیٹا کو آن لائن کیا جارہا ہے محکمہ ایجوکیشن کے معاونت سے یونیسیف تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے کمیونٹی کے لئے شعور آگاہی کے لئے مہم کو بھی موثر بنایا ہے ہماری اولین کوشش ہے کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے لئے انہیں تعلیمی اداروں میں لاکر داخلہ کروائیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر اس ملک کی تعلیم وترقی کے لئے اپنا کردار اداکرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :