Live Updates

کوئٹہ، کہ صوبائی دارلحکومت کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے ، راہنماء تحریک انصاف گل زمان کاسی

صوبائی دارلحکومت کی وی آئی پی کی گزرگاہوں کے سوا تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،ملک فیصل کاکڑ

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی رہنماں گل زمان کاسی، ملک فیصل کاکڑ، خدائے نور خان، غفار کاکڑ، چوہدری شبیر، شایان منظور، وہاب خلجی و دیگر نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے صوبائی دارلحکومت کی وی آئی پی کی گزرگاہوں کے سوا تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے اور شہریوں کو اذیت و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ھے سمجھ نہیں آتا ہے کہ صوبے کو پیرس بنانے والے دعویداروں نے چار سالہ کارگردگی میں عوام کو کیا سہولیات فراہم کی ہے کروڑوں روپوں سے بننے والا کوئلہ پھاٹک فلائی اوور بغیر اسٹریٹ لائٹ اور حفاظتی اقدام کے بغیر کھول دیا گیا جس کی وجہ سے رات کے ٹائم کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا ہے بیان میں صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پورے صوبے میں عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور بالخصوص کوئٹہ کی عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے صوبائی حکومت کی چار سالہ کارگردگی سوالیہ نشان ہے تعلیم اور صحت کا شعبہ بھی بری طرح تنزلی کا شکار ہے سول ہسپتال اور بی ایم سی میں سہولیات کا فقدان ہے اس کے علاوہ تعلیم کے میدان میں قوم کو بہترین سپوت فراہم کرنے والے سینئر اساتذہ بھی صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا شکار ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیسا کے تمام جائز مطالبات منظور کئے جائے اور اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں بیان کے آخر میں جشن آزادی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر پاک آرمی ، ایف سی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات