کوئٹہ، کہ کسٹم کے آفیسران ، بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر اپنے اہداف کو پورا کرینگے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے، ڈاکٹر سیف الدین جونیجو

جمعہ 18 اگست 2017 20:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2017ء) ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے کلکٹر ڈاکٹر سیف الدین جونیجونے کہا ہے کہ کسٹم کے آفیسران عملے ، بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر اپنے اہداف کو پورا کرینگے تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے یہ بات انہوں نے گزشتہ شب انسپکٹر میر احمد نواز ہری کی جانب سے نئے آنیوالے کلکٹر کسٹم اور جانیوالے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید خان جدون کے اعزاز میں دیئے گئے اعشایہ کے شرکاء جس میں کسٹم کے آفیسران سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ کسٹم کے عملے نے باہمی تعاون کے ساتھ کارروائیاں کر کے ایف بی آر سے ملنے والے اہداف کو مکمل کیا ہے انہوں ہے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی تمام اہداف کو مل کر پورا کریں اس موقع پر انہوں نے تبدیل ہونیوالے کلکٹر کسٹم کو اعزازی شیلڈ ، رائفل اور دیگر تحائف دیئے ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ، تاجر برادری کے ساتھ مل کر کسٹم کا عملہ کام کر کے انہیں سہولیات دی گا تاکہ ایف بی آر کے اہداف کو پورا کر سکے انہوں نے کہا ہے کہ حکام بالا نے مجھ پر جو اعتماد کر کے کوئٹہ کا کلکٹر منتخب کیا ہے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ملکی معیشت کو مضبوط بنا نے میں اپنا کردار ادا کرونگا تاکہ تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے کر ملکی معیشت کو مضبوط بنا سکے اعشایہ میںڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس عرفان جاوید،ڈائریکٹر ٹرانزٹ رضا بلوچ، ڈپٹی کلکٹر کسٹم جنید محمود ، ڈپٹی کلکٹر عبیداللہ خان، ڈپٹی کلکٹر امان اللہ ترین، اسسٹنٹ کلکٹر شاہ فیصل، سپریٹنڈنٹ پروینٹو سردار عیسیٰ خان موسیٰ خیل ، سپریٹنڈنٹ بلیلی کسٹم چیک پوسٹ سردار شاہ زمان خان جو گیزئی، سپریٹنڈنٹ تفتان سعید بلوچ ، سپریٹنڈنٹ دالبندین سلیم مندوخیل،سپریٹنڈنٹ چمن سید نعیم شاہ آغا،سپریٹنڈنٹ روید خان وزیر، انسپکٹر نصراللہ خٹک ، انسپکٹر حیات اللہ درانی ودیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :